27 اکتوبر 2014 - 14:14
بوکوحرام کےخلاف افريقي اتحاد

مغربي افريقا کے ملکوں نے تکفيري دہشتگرد گروہ بوکوحرام کےخلاف افريقي ملکوں کي مشترکہ فوج بنانے کا اعلان کيا ہے -

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بوکو حرام کے خلاف افريقي ملکوں کي مشترکہ فوج ميں ، نيجر، نائيجيريا، کيمرون اور چاڈ کے فوجي شامل ہوں گے -

افريقي اتحاد کي فوج کي تشکيل کا مقصد بوکوحرام کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ہي افريقا ميں امريکي افوج کے اثرونفوذ کو جو افريکام کے نام سے اس براعظم ميں سرگرم ہيں، کم کرنا بھي بتايا گيا ہے -
نائيجيريا کے سرکاري ذرائع نے اعلان کيا ہے کہ اس مشترکہ فوج کا پہلا مقصد بوکو حرام کا مقابلہ کرنا ہے -
اس رپورٹ کے مطابق نائيجيريا، نيجر اورمالي ميں بيروني افواج کي مدد کے بغير امن قائم کرنا ، اس فوج کا دوسرا اہم ہدف ہوگا -
دوسري طرف کيمرون کے فوجي ذرائع نے اعلان کيا ہے کہ کيمرون کے فوجيوں سے تازہ لڑائي ميں بوکو حرام کے انتاليس دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہيں -
ياد رہے کہ شمالي کيمرون، جس کي سرحديں نائيجيريا سے ملتي ہيں، کافي عرصے سے بوکو حرام کے حملوں کا نشانہ بن رہا ہے
.......

/169